counter easy hit

اقوام عالم انسانی حقوق سے متعلقہ پالیسیوں کی تشکیل میں احتیاط برتے، صدرممنون حسین

Nations exercise caution in the formulation of relevant policies on human rights, Mamnoon Hussain

Nations exercise caution in the formulation of relevant policies on human rights, Mamnoon Hussain

 اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ کشمیریوں اورفلسطینیوں کو حقِ خودارادیت کے بنیادی حق سے محروم کردیا گیا ہے اوراقوام عالم انسانی حقوق سے متعلقہ پالیسیوں کی تشکیل میں احتیاط برتے۔

اسلام آباد میں ایوان صدرمیں انسانی حقوق کے عالمی دن پر تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق اوروفاقی وزیربرائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے بھی شرکت کی، صدرمملکت نے انسانی حقوق کے لیے نمایاں خدمات دینے والے کارکنوں میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے جب کہ گلوکارشفقت امانت علی خان نے نغمہ ”روتی آنکھوں کے آنسو پونچھیں، دل تسخیر کریں“ بھی پیش کیا۔صدرممنون حسین نے ایوان صدرمیں انسانی حقوق کے عالمی دن پرتقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ کشمیریوں اورفلسطینیوں کو حقِ خودارادیت کے بنیادی حق سے محروم کردیا گیا ہے، ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جن سے دوسروں کے حقوق متاثرہوں، عالمی برادری کو انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیے جب کہ اقوام عالم انسانی حقوق سے متعلقہ پالیسیوں کی تشکیل میں احتیاط برتے۔صدرممنون حسین  کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالی کی اصلاح احوال کی ذمہ داری پوری انسانیت پرعائد ہوتی ہے، عالمی امن کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کی عالم گیر تحریک کی ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website