counter easy hit

نیشنل ٹی 20 کپ: سلمان بٹ لاہور وائٹس کی نمائندگی کرینگے

National T20 Cup

National T20 Cup

نیشنل ٹی 20 کپ میں سلمان بٹ لاہور وائٹس ٹیم کی نمائندگی کریں گے، فکسنگ کیس کے سزا یافتہ محمد آصف کا نام بھی ڈرافٹنگ میں شامل کیا گیا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) رائل پام لاہور میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی ڈرافٹنگ جاری ہے۔ فکسنگ اسکینڈل کے سزا یافتہ سلمان بٹ کو لاہور وائٹ ٹیم میں نمائندگی مل گئی ہے۔ لاہور وائٹ ٹیم کی قیادت کامران اکمل کریں گے۔ فکسنگ اسکینڈل کے تیسرے کردار محمد آصف کو بھی ڈرافٹنگ میں شامل کیا گیا ہے، جنہیں ابھی تک کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ پی ایس ایل اور پھر پاکستان کپ میں کامیابی کے بعد پی سی بی نے نیشنل ٹی 20 کپ میں بھی ڈرافٹنگ سسٹم سے ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ ایونٹ پچیس اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔