counter easy hit

علاقے کے امن و استحکام اور ترقی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، قائمہ کمیٹی برائے دفاع

اسلام آباد(اہس ایم حسنین) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے شمالی وزیرستان کے دورے میں امن واستحکام اورعلاقے کی ترقی کو مثالی قرار دیا۔ پاک فوج کے تعلاقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا چیئرمین امجد خان نیازی کی سربراہی میں شمالی وزیرستان کا دورہ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی دفاع کو جاری آپریشن رد الفساد، پاک افغان بارڑ مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی ہےاور اسے ساتھ ساتھ پارلیمانی فورم کو علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ قائمہ کمیٹی دفاع کی جانب سے علاقے میں امن واپس لانے کے لیئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کوششوں سے پورے ملک میں امن و استحکام آیا ہے۔ واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی دفاع کی جانب سے فرائض کی انجام دہی کے دوران مادر وطن کے لیئے جان کی عظیم قربانی دینے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ میران شاہ آمد پر قائمہ کمیٹی دفاع کی جانب سے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور نوجوانوں کو فراہم کی گئی کھیلوں کی قومی سطح کی سہولیات بھی قائمہ کمیٹی ارکان کو دکھائی گئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website