counter easy hit

قومی یکجہتی فورم جدہ سعودی عرب یوم دفاع بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا

National Solidarity Forum Jeddah Pakistan Defense Day Ceremony

National Solidarity Forum Jeddah Pakistan Defense Day Ceremony

جدہ (نوید فاروقی) قومی یکجہتی فورم جدہ سعودی عرب کے زیر اہتمام یوم دفاع بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں تمام سیاسی ،سماجی اور صحافتی تنظیموں نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی سعودی عرب جدہ سماجی کمیٹی کے چیرمین میاں ذوالفقار نے کی تقریب کے مہمان خصوصی ریڈیو پاکستان کے معروف براڈ کاسٹر اشفاق بدایونی تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

جس کی سعادت قاری فیض صاحب نے حاصل کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شیر افضل نے پیش کی ریاض بخاری نے قمر حیدر قمر کی نظم پڑی جس کو حاضرین نے بہت سراہا تقریب میں بڑی تعداد میں کشمیر کمیونٹی نے بھی شرکت کی جن میں سردار عارف ،سردار اشفاق،راجہ ریاض ،چوہدری خورشید احمد متیال،سردار مصطفی و دیگر شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے JKCOکے سابق چیرمین سردار عارف نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کی مثال1831,1813میں کشمیری شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر دی انہوں نے 1947,1971کو شہداء کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔

ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سردار اشفاق JKCOکے وائس چیرمین نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کو سلام پیش کیا انہوں نے مزید 6ستمبر تجدید عہد کا دن ہے مسئلہ کشمیر پاکستانی دفاع کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ANPسعودی عرب کے نوشیروان خٹک کہ دفاع پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے وقت آنے پر کسی قربقنی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے پاک فوج کو سلام اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا زمرد خان نے ہوم دفاع کے حوالے سے اپنی شاعری پیش کی تصور حسین پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف آرگنائزر نے کہا میجر عزیز بھٹی شہید اور ایم ایم عالم ہمارے قومی ہیرو ہیں تمام شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا۔

حاجی سیف اللہ قصوری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے ہمیں اتحاد اور ایمان کے ساتھ ایک قوم بن کر دشمن کے دانت کٹھے کرنے ہیں انڈیا کو پتہ نہیں پاکستانی افواج اور عوام ایمانی جذبے سے سرشار ہیں نیوی کے انجینئر سعید احمد خان نے پاک فوج کی قربانیوں اور کارکردگی پر مفصلاً روشی ڈالی قاری رفیع اللہ امیر جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر گزارنی چاہیے تاریخ مسلمانوں کے کارناموں سے بھری پڑی ہے انڈیا کو اپنے ملک کے عوام کا خیال رکھنا چاہیے اور اپنی اندرونی حالتوں پرغور کرئے وہ پاکستان سے اور پاکستانیوں سے خوف کھاتا ہے ہماری قوم جہاد کے جذبے سے سرشار ہے۔

اسلامی تعلیمات سے انحراف پر ہمیں بہت نقصان ہو گا اشفاق بدیوانی نے کہا جہاد کی شمع ہمیں دوبارہ روشن کرنا ہو گی پاک فوج اور خاص کر جنرل راحیل شریف کی منصوبہ بندیوں کی وجہ سے ہمیں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور شکر ہے پاکستان کے شہر کراچی میں دوبارہ امن آ گیا ہے ہماری پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس تقریب میں پاکستان کے معروف شاعر اور علمی اردو مرکز سعودی عرب کے صدر اطہر عباس نے اپنی نظم پیش کی جسے حاضرین محفل نے بہت سراہا۔