counter easy hit

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس گجرات کی مہم آگاہی کو عوامی خراج تحسین

National Highways

National Highways

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ ـ)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس گجرات کی مہم آگاہی کو عوامی خراج تحسین ، تمام موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی ہیلمنٹ کے استعمال کرنے کے بارے میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 8جلیانی گجرات کے ایڈمن آفیسر زاہد نذیر ، آپریشنل آفیسر شمریز اقبال نے خصوصی مہم شروع کی ہوئی ہے جس کے تحت ہائی وے پر جگہ جگہ سفیٹی ہیلمنٹ کے استعمال کے بارے میں بینرز آویزاں کئے جاچکے ہیں گجرات لالہ موسیٰ سٹی میں موٹر سائیکل سواروں کو اکھٹا کرکے سیفٹی ہیلمنٹ کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی جارہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے موٹرو ے پولیس کو زبرداست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے