counter easy hit

قومی انتخابات، الیکشن مبصرین کی موجودگی میں الیکشن ڈے پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی شاندار خدمات سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں بلند ہوا، اصغر علی مبارک رہنما پاکستان عوامی لیگ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 62 راولپنڈی

قومی انتخابات، الیکشن مبصرین کی موجودگی میں الیکشن ڈے پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی شاندار خدمات سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں بلند ہوا، اصغر علی مبارک رہنما پاکستان عوامی لیگ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 62 راولپنڈی

راولپنڈی: (اصغر علی مبارک) قومی انتخابات کے موقع پر 25جولائی الیکشن ڈے کو پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ڈی ،جی ڈاکٹر رضوان نصیرکی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمان کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ایمبولینسز ،ریسکیو اورفائر سروس نے ضلع بھر میں 25جولائی الیکشن ڈے پر شاندار خدمات انجام دیں، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے عملے کو متحرک و فعال رکھنے کیلئےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 راولپنڈی ڈاکٹرعبدالرحمان کے زیر نگرانی ریسکیو 1122 راولپنڈی کا کنٹرول روم پوری طرح سے فعال رہا۔ اس ضمن میں ریسکیو اہلکاروں کی سپیشل ڈیوٹی کنٹرول روم، ایمرجنسی ریسکیو اسٹیشنز، 46ایمرجنسی ایمبولینسز،45موٹربائیک ایمبولینسز،17 فائر وہیکلز، 08 ریسکیو اینڈ ریکوری وہیکل، 02اسپیشل وہیکل اور 03 واٹر بائوزر پردو شفٹوں میں لگائی گئی ، سنٹرل ریسکیو اسٹیشن راولپنڈی میں الیکشن ڈے کے حوالے سے ک موثر انتظامات کیے گے تھے ۔الیکشن ڈے پر ایمبولینسوں کے اہم مقامات پر پوائنٹ بنادیئے گئے تھے جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف کے پیدل دستوں نے انتہائی حساس اوراھم مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دیں علاوہ ازیں ۔ریسکیو 1122 کے سٹاف کو ضلع بھر میں موثر ترین انداز میں تمام علاقوں میں خصوصی طور پر فعال کرنے کے لیے ضلعی کنٹرول روم کو تمام تحصیلوں کے کنٹرول روم سے رابطہ ،ایمبولینسز، دیگر ریسکیو گاڑیوں اور ریسکیو اہل کاروں کے ساتھ وائرلیس سسٹم اور ٹریکر سسٹم کے ذریعے منسلک،ایمرجنسی آلات کی فوری دستیابی اور دیگر اداروں سے قریبی روابط کو استوار رکھنے،ایمرجنسی گاڑیوں کی طلب کئے جانے والے مقامات تک فوری رسائی کو یقینی بنایا گیا الیکشن ڈےکے موقع پر 25جولائی 2018 کو تمام ایونٹ کے سپر وائزر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان،ایونٹ کوارڈینیٹر ایمرجنسی آفیسرعلی حسین، لوجسٹک انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان،انچارج تحصیل مری ایمرجنسی آفیسر کامران رشید اور کمیونیکیشن مینجرمحمد آصف ہمہ وقت موجودوچوکس نظر آے۔ ضلع بھر میں 25 جولائی الیکشن ڈے پرتمام ریسکیو ٹیمیں ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے پولنگ اسٹشنز پر تعینات تھیں جبکہ ووٹنگ کے اختتام تک مقررہ جگہوں پر تعینات فرائض سر انجام دیتی رہیں ۔الیکشن ڈے پرراولپنڈی ضلع میں موجود قومی اسمبلی کے سات حلقوں کو ریسکیو 1122 راولپنڈی نے آپریشنل انتظامات کے حوالے سے 10 سیکٹرز میں تقسیم کیا تھا ۔ تمام ایونٹ کے سپر وائزروں نے زیرنگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان،ایونٹ کوارڈینیٹر ایمرجنسی آفیسرعلی حسین، لوجسٹک انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان،انچارج تحصیل مری ایمرجنسی آفیسر کامران رشید اورکمیونیکیشن مینجرمحمد آصف الیکشن ڈے پر شاندار خدمات انجام دیں جسکو سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ھے پاکستان عوامی لیگ کے رہنما و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 62 راولپنڈی اصغر علی مبارک نے قومی انتخابات کے موقع پر 25 جولائی الیکشن ڈے کو پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ڈی ،جی ڈاکٹر رضوان نصیرکی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمان کو ایک بیان میں خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ھے کہ قومی انتخابات کے موقع پر پاکستان کے دورے آے ہوے الیکشن مبصرین کے سامنے الیکشن ڈے پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی خدمات سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں بلند ہوا ہے