نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ، پشاور، کوئٹہ،کوہاٹ، اسلام آباد، فاٹا، راولپنڈی، کراچی اور بنوں کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

National Basketball Championship entered the final stage
پشاورکےقیوم اسپورٹس کمپلیکس میں آل پاکستان نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کے لیگ میچز میں پشاور نے ڈی آئی خان ڈویژن کو 77-20سے شکست دی۔راولپنڈی نے میر پور خاص کو 29 کے مقابلے 58 پوائنٹس سے شکست دیکر کوارٹر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پول اے سے پشاور اور کوئٹہ ، پول بی سے کراچی اور بنوں ، پول سی سے راولپنڈی اور فاٹا جبکہ پول ڈی سے اسلام آباد اور کوہاٹ کی ٹیموں نے کولیفائی کرلیا، کوارٹر فائنل راؤنڈ آج کھیلے جائیں گے۔








