counter easy hit

تاریخ رقم: وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووت دینے سے متعلق قومی اسمبلی کا تاریخی اجلاس (ہفتے) کو سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد اسمبلی میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کے ووٹ کی قرار داد پیش کی۔ قرارداد کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے سے متعلق طریقہ کار بتایا۔ اسپیکر کی ہدایت کے بعد ایوان میں پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی حمایت والے ارکان کو دائیں جانب جانے کی ہدایت کی۔ جس کے بعد وزیر اعظم پر اعتماد کے لیے اراکین لابی میں چلے گئے۔ رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر نے اراکین کی نگرانی کی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لیے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ گیلری میں موجود تھے جبکہ اپوزیشن کے محسن داوڑ اور اکبر چترالی ایوان میں موجود رہے۔ اراکین کی جانب سے ووٹ کا اندراج مکمل ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اگر کوئی رکن رہ گیا ہے تو وہ اپنا ووٹ کاسٹ کر لیے۔ جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے ووٹوں کی گنتی کی ہدایت کی اور اراکین اپنی نشستوں پر واپس آنا شروع ہو گئے۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل حکومتی اراکین نے اپوزیشن کی نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھ دیے تھے جبکہ اپوزیشن نشستوں پر آصف زرداری اور نواز شریف کی تصاویر چپکا دی گئیں۔ محسن داوڑ کی جانب سے اپوزیشن سیٹوں پر لگائے گئے بینرز ہٹائے گئے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن رکن محسن داوڑ سے وزیر اعظم کو ووٹ دینے کی درخواست کی۔ فیصل واؤڈا بھی ایوان کے بجائے مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے اور استعفیٰ کے باعث وہ ووٹ نہیں ڈال سکے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی بھی اجلاس کی صدارت کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ، عمران خان کو 178 ووٹ ملے، 2018میں عمران خان کو 176ووٹ ملے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website