counter easy hit

قومی اسمبلی: اقلیتی نشستوں پر 9 پی ٹی آئی امیدواروں کے نام شامل

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں امیدواروں کی نشستوں کی فہرست جاری کر دی۔ چئیرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

National Assembly: Candidates include names of 9pai candidates on minority seatsقومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں پر 9 کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن پر چئیرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے دستخط موجود ہیں۔

قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں پر لال چند ملہی، شنیلا رتھ، رمیش کمار، جے پرکاش اور جمشید تھومس تحریکِ انصاف کی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔ ہریش کمار، جارج کلیمنٹ، سیمسن اعجاز اور بابر شہزاد کے نام بھی قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کی فہرست میں شامل ہیں۔