counter easy hit

نیشنل ایکشن پلان، اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (یس ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان، صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ، چیف سیکرٹری، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل خان طاہر جاوید خان اور ایپکس کمیٹی کے دیگر ممبران شریک ہوئے۔

اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اٹھائے گئے۔ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر فوری اور بروقت اقدامات کئے ہیں۔ قوانین میں ضروری ترامیم کرکے سزاؤں کو سخت کیا گیا ہے۔

قوم کے اتحاد کی طاقت سے دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کا عبرتناک انجام قریب ہے۔ اس سے پہلے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ موقع پر جا کر خود صورت حال کا جائزہ لیں۔ وزیر اعلی نے اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی۔