counter easy hit

امریکی دھمکیوں کیخلاف قوم متحد، شہر شہر احتجاج اور ریلیاں

احتجاج اور ریلیوں میں امریکہ مخالف نعرے بازی کی گئی جبکہ امریکی صدر اور نریندر مودی کے پتلے بھی جلائے گئے۔

Nation united, city city protests and rallies against American threats

Nation united, city city protests and rallies against American threats

خیبر ایجنسی: پاکستان کا بچہ بچہ امریکی دھمکیوں کے خلاف اُٹھ کھڑا ہوا، شہر شہر احتجاج اور ریلیاں نکال کر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک پیغام دیا جا رہا ہے کہ امریکی دھمکیاں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی۔ پشاور جی ٹی روڈ پر امریکی صدر کی دھمکیوں کے خلاف ایم پی اے ضیا اللہ آفریدی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے امریکا مخالف نعرے لگائے اور ٹرمپ کی تصویر بھی جلا دی۔ بنوں کے علاقے ڈومیل میں امریکی صدر کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کیا اور صدر ٹرمپ کیخلاف نعرے بازی کی۔

صادق آباد میں بھی امریکی صدر کے بیان کیخلاف سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ پاک فوج کے حق میں اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے، شکارپور میں ٹرمپ کے بیان کیخلاف طلبا سڑکوں پر آئے اور بھرپور نعرےبازی کی۔ امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف کشمورمیں بھی ریلی نکالی گئی، دالبندین میں سول سوسائٹی ٹرمپ کے بیان کیخلاف ایکشن میں نظر آئی جبکہ مظاہرین نے امریکی صدر اور نریندر مودی کے پتلے بھی جلائے۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں امریکی دھمکیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ ریلی کے شرکا نے نعرے بازی کی اور ٹرمپ کا پتلا نذر آتش کیا۔ چمن میں انجمن تاجران اور قبائلی اتحاد نے امریکہ مردہ باد ریلی نکالی۔ سوات، بہاولنگر، کنڈیارو اور ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں قوم نے امریکا کو للکا ر کر اپنا پیغام دیا۔

مظاہرین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے، پاک فوج نے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں، قبائلی عوام فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان کی طرف میلی نظر ڈالنے والوں کی آنکھیں پھوڑ ڈالیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website