counter easy hit

قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے، حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کا وعدہ پورا کرے، سراج الحق

Sirajul Haq

Sirajul Haq

پشاور (یس ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے سانحہ پشاور کے بعد قوم متحد ہوگئی، عوام کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سراج الحق نے آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کیا ۔ بچوں اور سکول کے عملے سے ملاقات کی۔ سراج الحق نے بچوں اور اساتذہ کی ہمت کو سراہا، بچوں نے سراج الحق سے آٹوگراف بھی لئے ۔ جماعت اسلامی کے امیر نے طلباء کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا دہشتگردی اور دیگر مسائل کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کا وعدہ پورا کرے۔