yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

قوم کا مستقبل اور ملک کا قیمتی سرمایہ ،نوجوان !

Yes 1 Webmaster August 11, 2015 1 min read
Pakistan Youth
Share this:
Pakistan Youth
Pakistan Youth

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال
ہمارے ملک میں نصف آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اس کے باوجود ہمارے ہاں آج تک کسی حکومت نے سنجیدگی سے نوجوانوں کے مسائل کی طرف توجہ نہ دی نہ ہی ان مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس وجہ سے نوجوان جرائم مثلا لوٹ مار ،اتنہاپسندی ،منشیات ،رشوت ،ملاوٹ خودکشی جیسے اور دیگر سنگین برائیوں کی طرف بڑھ ہو رہے ہیں۔ نوجوانوں کے پاس کوئی ایسا فورم نہیں جہاں وہ اپنی آواز بلند کر سکیں جو فورم ،پارٹیاں وغیرہ ہیں ان کے سربراہ نوجوان نہیں ہیں اس لیے نوجوان قوم تک اپنی آواز پہنچانے کے لیے آج کل سوشل نیٹ ورکنگ ،انٹرنیٹ وغیرہ کااستعمال کررہے ہیں۔

جس سے علم ہوتا ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کے اندرکیسی تڑپ ہے اس نظام کو درست کرنے کی ،ترقی کی اور اپنے ملک سے محبت کی ۔دانشور کہتے ہیں کہ جس ملک کا نوجوان جتنا زیادہ تعلیم سے آراستہ ہو گا وہ ملک اتنی ترقی کرے گا ،تعلیم کا جو حال ہمارے ملک میں ہے۔ اس پر رویا جا سکتا ہے ،ماتم کرنا چاہیں تو وہ بھی ہو سکتا ہے ،بے حسی کی چادر اوڑھ لیں تو سب اچھا ہے ۔بہت سے تعلیمی نظام رائج ہیں ،اسی طرح بے شمار نصاب ہیں ،اس کے علاوہ ہمارے ہاں رٹے سے ڈگری (پیسے سے بھی ملتی ہے،نقل سے بھی)انگلش بولنے کو علم سمجھا جاتا ہے ،پانچویں پاس وزیر تعلیم بن سکتا ہے ،ایف اے پاس صدر ، ہمارا ملک دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ایک بچے کو مادری زبان ،قومی زبان ،مذہبی زبان ،اور حکومتی زبان(انگلش جو کہ اصل میں آقا کی زبان ہے جس نے نوجوانوں کا خون نچوڑ لیا ہے )سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے ۔علم کا مطلب جاننا نہیں صرف کسی مخصوص زبان میں رٹنا ہے(وہ عصر حاضر کے علوم ہوں تو انگلش میں رٹنا اور اگر مذہبی ہوں تو عربی میں رٹنا کیونکہ قرآن پاک کو بھی ہمارے ہاں مادری یاقومی زبان میں سمجھنا ضروری نہیں سمجھا جاتا)پاکستان میں 70 فیصد سے زیادہ ان پڑھ ہیں ایسے میں نوجوان تخلیقی ذہین کیسے پیدا ہوں گے ۔ان نوجوانوں کے دم پرملک کیسے ترقی کرے گا۔

دانشور وں کو کیا کہیں وہ تو کہتے ہیں جس ملک کا نوجوان طبقہ جتنا زندہ دل ہوگا، زندہ ضمیر ہوگا۔ اس ملک کی قوم اس قدر خوددار ہوگی۔ ہمارے ملک کے نوجوان طبقے کے زندہ دل ہونے میں تو کوئی شک نہیںلاشوں پر بھنگڑے ڈالتے دیکھے جا سکتے ہیں (ضمیر کا زندہ ہونا ضروری نہیں) کسی ملک کی ترقی کے لیے اس ملک کے نوجوانوں میں دیگر جن خوبیاں کا ہونا ضروری ہے، ان میں مقصدیا نصب العین ، مسلسل محنت ،محنت میںسمت کا درست ہونا ، اور اخلاق وغیرہ پھر یہ کہ نوجوانوں کو بے کار نہ رہنے دینا (روزگار دینا) وغیرہ جیسی سہولیات کا ہونا کو تو ہم کتابی باتیں سمجھتے ہیں ۔کسی ملک کی ترقی کے لیے اس ملک کے نوجوان کو سب سے پہلے بھوک و غربت سے نجات دینا ضروری ہے اس کے لیے اس کو روزگار دینا ہوگا ،اس کے بعد تعلیم دینا وہ بھی پورے ملک میں ایک جیسا نظام تعلیم ہو اور ایک جیسا نصاب ، جو کہ اس کی اپنی زبان میں ،عدل و انصاف کا حصول آسان ہو تو ملک ترقی کر سکتا ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جوانی میں انسان کے پاس جوش ہوتا ہے ،ترقی کا ایک جذبہ ہوتا ہے وہ کچھ کرنا چاہتا ہے،اپنا آپ منوانا چاہتا ہے ۔نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر کوئی ملک ترقی کر سکتا ہے ،نوجوان اپنی ذات ،خاندان،معاشرے بلکہ ملک کے لیے بھی فائدہ مند ،باعث فخر بن سکتا ہے۔

World Youth Day
World Youth Day

پوری دنیا میں 12 اگست کو نوجوانوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر نوجوانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو غربت اور بے روزگاری کی دلدل میں پھنسنے سے بھی بچانا ہے ۔اس دن کو منانے کا مقصد نوجوانوں کے مسائل جاننا ،ان کے حل پر بحث کرناوغیرہ ہے ۔اقوام متحدہ نے 1998 میں پہلی بار عالمی یوم نوجوانان منانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد سے اسے ہر سال دنیا بھر میں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔

جی ہاں صرف منایا جاتا ہے اور پاکستان میں بھی اس دن کو بڑے اہتمام سے ( بلکہ بے شرمی سے ) منایا جاتا ہے ۔اس دن کو منانے سے نہ ہی تو دنیا بھر کے نوجوانوں کے مسائل حل ہوئے اور پاکستان میں تو نوجوانوں کے مسائل میں اضافہ ہی ہوا ہے ۔آج بھی نوجوانوں کی وہی حالت ہے جو 1998 میں تھی ہاں اس دن نوجوانوں کے لیے بوڑھے سیاست داں،رہنما،لیڈر ،وزرا وغیرہ تقریر یں ضرور کریں گے ،جن میں نوجوانوں کو ملک کا مستقبل ،قیمتی سرمایہ ،اور ملکی ترقی کا ضامن،قرار دیا جائے گا ۔اس کے علاوہ نوجوانوں کے دل بہلانے کو ان کے نام کے پروگرام کیے جائیں گے ،کالم لکھے جائیں گے ،اخبارات اسپیشل ایڈیشن شائع کریں گے لیکن پرنالا وہیں رہے گا جہاں اس دن کو منانے سے پہلے تھا۔

میری اس بات کا ثبوت یہ رپورٹ ہے کہ دنیا کا ہر چوتھا نوجوان غربت کا شکار ہے اور ہر پانچواں روزگار سے محروم ہے ۔یہ تو دنیا میں نوجوانوں کی حالت ہے پاکستان میں ملکی اداروں کے مطابق ہر دسواں پاکستانی نوجوان بے روزگار ہے جبکہ عالمی اداروں کے مطابق ہر چھٹا پاکستانی نوجوان روزگار سے محروم ہے ۔لیکن حقیقت اس سے کہیں مایوس کن ہو گی کیونکہ جھوٹے اعدادو شمار دینا ہمارے ملک میں حکومت کا گر سمجھا جاتا ہے ۔اگر مردم شماری ہوتی ہے جو کہ 2016 کو ہونے جارہی ہے اور یہ کہ شفاف ،درست اعدادو شمار جمع کیے گئے تو شائد پاکستان میں ہر تیسرا نوجوان غربت کا اور چوتھا بے روزگار ہوگا ۔اور آبادی کا 60 فیصد سے بھی زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہو گا (بلکہ ہے ) اس لیے اگر ہمارے ملک کے دانشور،رہنما،سیاست داں نوجوانوں پر بھروسہ کریں تو یہ ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔ نوجوانوں کی تعداد کا زیادہ ہونا پاکستان پر اللہ کی رحمت ہے ،اگر ان نوجوانوں کو روزگار دیا جائے ،ملکی ترقی میں ،پالیسی میں،ان سے کام لیا جائے ۔ نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے نوجوانوں پر مشتمل کونسلزتشکیل دی جائیں۔

Workers of PTI
Workers of PTI

ہمارے ہاں نوجوانوں کو سیاسی نعروں کی حد تک قوم کا مستقل قرار دیا جاتا ہے اس کی ایک مثال جب پاکستان تحریک انصاف کی ابتدا ہوئی تو عمران کہا کرتا تھا ابھی میرے ووٹر بچے ہیں ،دنیا نے دیکھا کہ وہ بچے جوان ہوئے ،تحریک انصاف دوسری بڑی پارٹی بن گئی ۔عمران سے اس وقت غلطیاں ہونا شروع ہوئیں انہیں نوجوانوں پر بھروسہ کرنا چاہیے تھا ، جو انھوں نے نہیں کیا اپنے اعلان کے باوجود 35 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو نہیں دیئے ۔جب دیگر سب پارٹیوں نے یہ دیکھا تو ملک میں ایک نظریاتی تبدیلی آئی دیگر سب جماعتوں نے نوجوانوں کو اہمیت دینی شروع کر دی ۔عمران خان اس وقت تک اپنی پالیسی ،نعرے سے دور ہو رہے ہیں ۔لیکن ان کی وجہ سے نوجوان بیدار ہوئے ہیں ۔ان کو اپنی اہمیت کا احساس ہو چکا ہے ۔عمران خان تبدیلی لانے نکلے تھے لیکن جس نظام کو تبدیل کر نا تھا اس میں شامل ہوئے، اور اس نظام نے اب عمران کو تبدیل کر دیا ہے پاکستان تحریک انصاف دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح کی ایک پارٹی بن چکی ہے ۔عمران کے بعد تو جو اب تحریک انصاف میں اور دیگر پارٹیوں میں فرق نظر آرہا ہے وہ بھی نہ رہے گا۔

پاکستان میں نوجوانوں کی کثیر تعداد جماعت اسلامی ،عوامی تحریک کے ساتھ بھی ہے لیکن یہاں بھی نوجوانوں کو اپنے مقاصد کے استعمال کیا جا رہا ہے عوامی تحریک کچھ بھی نہیں ڈاکٹر طاہر القادری کے بغیر اور ڈاکٹر طاہر القادری زیادہ وقت ملک سے باہر گزارتے ہیں ،ایک طرف انقلاب لانا چاہتے ہیں دوسری طرف تصانیف کا ڈھیر لگا رہے ہیں ان کو ایک ہی کام کرنا چاہیے اگر وہ واقع انقلاب کے لیے مخلص ہیں ،( ہمارے ملک کو علم کی کم اور عمل کی زیادہ ضرورت ہے ) تو صرف ایک کام کرنا چاہیے ملک کی گلی گلی جانا چاہیے ،انقلاب کے لیے راہ ہموار کرنی چاہیے وہ ایسا نہیں کر رہے نوجوان ان سے بھی مایوس ہو جائیں گے ۔رہ گئی جماعت اسلامی تو اس کی گو مگوکی پالیسی ،کبھی اس سے اتحاد کبھی اس سے اتحاد ،اور حقیقت میں کسی سے بھی اتحاد نہیں ،ڈنگ ٹپائو پالیسی ،دوسروں کی طرف دیکھتے رہنا واضح منشور ہونے کے باوجود اس پر عمل نہ کرنا ،جن کے خلاف جہدو جہد کرنا ہو ان سے مطلب کے لیے اتحاد کر لینا یہ اور ان جیسی اور بہت سی وجوہات سے نوجوانوں کو جماعت مایوس کر رہی ہے ۔لیکن اب مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو نوجوانوں کی اہمیت کا اندازہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے اپنی ترجیحات میں نوجوانوں کو شامل کرنا شروع کر دیا ہے۔ آخر میں مجھے نوجوانوں سے کہنا ہے کہ وہ تسلی رکھیں ،دل چھوٹا نہ کریںبے شک کہ نوجوان اپنے ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،ہمارے ہاں بھی نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ سمجھا جاتا ہے اور ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جارہا ہے جو ہمارے ملک کے رہنماء اپنے قیمتی اثاثوں سے کر رہے ہیں یعنی ان کو بیرون ملک (محفوظ) رکھنا مثلاََ ان کی دولت ،اولاد، جائیدادیں بیرون ملک ہیں تو نوجوانوں کواس لیے ملک میں روزگار نہیں دیا جاتا (غیر ملکی زبان میں تعلیم بھی اس لیے دی جاتی ہے ) کہ وہ بھی بیرون ملک ہجرت کر جائیںوہاں محفوظ رہیں گے کیونکہ قیمتی اثاثے ہم بیرون ملک ہی رکھتے ہیں۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Kamran Ghani
Previous Post شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام پروفیسر کلیم الدین احمد توسیعی خطبہ کل
Next Post کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، عسکری قیادت کا عزم
Joint Chiefs of Staff Committee Meeting

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.