counter easy hit

قوم آج پھر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ محمد حنیف عباسی

Paris Independence Day Party

Paris Independence Day Party

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) فرانس میں بھی یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا آغاز ۔ پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ فرانس کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ نے پیرس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے ، چئرمین میٹرو پراجیکٹ محمد حنیف عباسی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ دیار غیر میں آپ لوگ وطن کی محبت سے سرشار ہیں ۔ یہی جذبہ قوموں کو بلند اور سرخرو کرتا ہے۔ آج ہماری فوج ضرب عضب کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کررہی ہے اور قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ جب ادارے اپنا کام کرتے ہیں تو انکی عزت ہوتی ہے۔ حکومت اور فوج ایک پیج ہر ہیں میاں نواز شریف فوج کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔

اگر کسی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ اسکی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن اسکے باوجود جس تیزی سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں اس سے ملک بہت جلد ترقی پذیر ممالک کی صف میں کھڑا ہوجائے گا۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہوں ہر گامزن ہے۔ امریکن سفیر نے بھی میٹرو پراجیکٹ کی تعریف کی ہے ۔ حکومت توانائی بحران کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پاکستان عنقریب دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں ہوگا۔

چئرمین پبلک ایڈ ٹرسٹ فرانس ناصر عباس تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اخوت کے جذبے سے ہی قوم کو سربلند کیا جا سکتا ہے۔ مادر وطن سے محبت اور قربانی کا جذبہ تھا کہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی اور وطن عزیز کی سرحدوں کا دفاع کیا۔ فرانس کے پاکستانیوں نے جس طرح میری مدد کی اور پاکستان میں اخوت کے پلیٹ فارم سے ہم نے جو فلاحی پراجیکٹ شروع کئے ہیں یہ صدقہ جاریہ ہے۔ اخوت یونیورسٹی فیصل آباد پاکستان کے غریب عوام کے بچوں کی تعلیم کیلئے ایک تخفہ ہوگا۔ چوٹ دھیراں آئی ہسپتال فرانس کے پاکستانیوں کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کا فرض ہے کہ پاکستان میں فلاحی منصوبوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔ جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن فرانس محمد یوسف خان نے ناصر عباس تارڑ کو یوم دفاع کے پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج تب ہی سرحدوں کی حفاظت کرسکتی ہے کہ جب عوام انکی پشت پر ہوں۔ مسلح افواج کی مادر وطن کیلئے قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے میاں نواز شریف کی دیرینہ خواہش ہے کہ پاکستان کا نام دنیا میں سر بلند ہو۔

میاں نواز شریف ہی پاکستانی قوم کے حقیقی لیڈر ہیں ۔ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الر حمن نے خوبصورت انداز سے نظامت کے فرائض انجام دئےاور یوم دفاع اور اخوت کے پراجیکٹ کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔ حافظ جنید چاند نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔ تقریب میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔