counter easy hit

حسن نثار نے پیشگوئی کر دی

Nassan Nisar predicted

کراچی (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن بہت اچھی بات ہے اسے منطقی انجام تک پہنچانا چاہئے، بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی سے ملک میں نیا تماشا شروع ہوجائیگاجن لوگوں کی بے نامی جائیدادیں ضبط کی جائیں ان سب کے نام سامنے آنے چاہئیں، تمام اہم لوگ اپنا لائف اسٹائل اپنی آمدنی کے حساب سے درست ثابت کریں، لاہور ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے ناقص انتظام کی ذمہ دار ایئرپورٹ سیکورٹی فورس ہے، ملک بھر میں ایئرپورٹس پر چیکنگ کیلئے جدید ترین مشینوں اور تربیت کی ضرورت ہے، اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر بیٹھ کر بھی تقسیم نظر آرہی ہے، ن لیگ اورپیپلز پارٹی ابھی تک حقیقی معنوں میں اپوزیشن نہیں بنی ہیں، دونوں جماعتیں اے پی سی کے فورم اور احتجاج کو بارگننگ چپ کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سلیم صافی، مظہر عباس، محمل سرفراز، ارشاد بھٹی، حفیظ اللہ نیازی اور حسن نثار نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری روز، چوہدری تنویر کی بے نامی جائیداد ضبط، کیا حکومت تمام بے نامی جائیدادیں ضبط کرسکے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی سے ملک میں نیا تماشا شروع ہوجائیگا، عدالتیں مصروف اور وکیلوں کی چاندی ہوجائیگی۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن بہت اچھی بات ہے، اس ملک میں خانساموں، مالیوں اور ڈرائیوروں کے نام پر انسائیڈر ٹریڈنگ اور ٹی ٹیز بھیجی جارہی تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website