counter easy hit

ناصر چوہان کو صوبائی محتسب اعلی میں ایڈوائزر برائے یورپین اوورسیز پاکستانیز مقرر کر دیا گیا

Nasir Chauhan

Nasir Chauhan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے سینئر راہنما ناصر چوہان کو صوبائی محتسب اعلی میں ایڈوائزر برائے یورپین اوورسیز پاکستانیز مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے محتسب اعلی کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ناصر چوہان یورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کے مسائل سنیں گے اور انہیں صوبائی محتسب اعلی کو بھیجیں گے تاکہ جلد از جلد ان پر عمل کیا جا سکے۔

صوبائی محتسب کا قیام 1997 میں پنجاب اسمبلی کے ایک ایکٹ کے زریعے عمل میں آیا تھا۔یورپ بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ناصر چوہان کو صوبائی محتسب اعلی کی جانب سے ملنے والی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد دی ہے ۔