counter easy hit

نرگس فخری اگلے سال اودے چوپڑا کی دلہنیا بنیں گی

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل نر گس فخری نے شادی کا ارادہ کر لیا ہے اور اداکارہ اگلے برس مارچ میں رشتہ ا زدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔

Nargis Fakhri will become bridegroom of uday Chopra next yearبھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اورادے چوپڑا نے طویل عرصے تک رہنے والی قربتوں کے بعد تقریباً ایک سال پہلے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی تاہم دونوں کے درمیان فاصلے ایک بار پھر کم ہورہے ہیں ۔ معروف اداکار اودے چوپڑا پچھلے دو سال سے نرگس فخری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا چاہ رہے تھے لیکن نرگس فخر ی کی تمام تر توجہ کا مرکز ان کا کیریئر تھا تاہم اب انہوں نے اودے کیساتھ شادی کا ارادہ کر لیا ہے۔