counter easy hit

نریندر مودی کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں میں نیا دور شروع ہوگا، چوہدری ریاض پاپا

Narendra Modi

Narendra Modi

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا اور جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں میں نیا دور شروع ہوگا۔

وزیرا عظم میاں نواز شریف امن و آشتی کے علمبردار ہیں۔ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی نریندر مودی کا درست فیصلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر سمیت تنازعات کے سدباب سے دونوں ملکوں میں کئی ملین شہریوں کی زندگی پر مثبت اثر پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مثبت تعلقات کا فروغ پاکستان کی منتخب قیادت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

ہماری قیادت نے دستیاب وسائل کے درست استعمال سے بیشتر مسائل کو شکست دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ قومی اداروں کو اپ گریڈ کرنے اور مزید فعال بنانے کے لئے مسلم لیگ ن کی قیادت کا بھرپور ساتھ دیں۔ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے حوالے شاندار روایات برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی عوام کو ان کی توقعات سے بڑھ کر سہولیات فراہم کرے گی۔۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر چوہدری شمروز الہی گھمن ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر ،صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ،سینئر نائب صدر منظور جنجوعہ ۔نائب صدر چوہدری محمد فردوس نائب صدر ڈاکٹر محمد افضل ۔نائب صدر سبط مذمل ،وائس چیئرمین حاجی مذمل حسین ،آرگنائزر چوہدری تاج دین سکھیرا۔اور سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان نے بھی مشترکہ بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت آئندہ دو سالوں میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دے اور ملک سے اندھیروں کو ختم کر دے گی ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس نے سانحہ مردان میں جان بحق ہونے والوں کے ساتھ دلی افسوس کا اظہار کیا۔