counter easy hit

نریندر مودی ایک بار پھر پوری دنیا میں رسوا۔۔۔

Narendra Modi once again disgraced all over the world…

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر کے معاشی مشیر لیری کڈلو نے کشمیر میں ثالثی پر بھارتی تردید مسترد کردی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر ثالثی بیان پر چیختے چلاتے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ خود سے کوئی باتیں نہیں گھڑتے، وہی کہا جو کہنا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے معاشی مشیر لیری کڈلو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیر معاملے میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر نہ تو بلاوجہ کوئی بات کرتے ہیں اور نہ ہی خود سے گھڑتے ہیں، انہوں نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے۔لیری کڈلو نے یہ بات ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔ صحافی نے ان سے پوچھا کہ صدر ٹرمپ کے مطابق نریندر مودی نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی درخواست کی لیکن انڈیا اس بات کی تردید کر رہا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے غلط بیانی کہہ کر سوال پوچھنا توہین آمیز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ خود سے کوئی بھی بات بیان نہیں کرتے۔لیری کڈلو کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرتے، میرے خیال میں یہ بہت نامناسب سوال ہے، میں اس سے دور رہنا چاہتا ہوں، میں اس کا جواب دہ نہیں ہوں، جان بولٹن، پومپیو اور صدر خود اس کے بارے میں بتائیں گے، میں اس پر کوئی بات نہیں کر رہا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ کامیاب ثابت ہوا، جس کے بعد اپوزیشن سمیت ہمسایہ ملک بھارت میں تشویش کی ہر دوڑ گئی ہے۔ صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے ثالثی بننے کی حامی بھری، ٹرمپ کی جانب سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کو بھارت اور کشمیر کا ثالثی بننے ی درخواست کی ہے ۔ جس کے بعد بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، مقبوضہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کے بیان پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا (ایوان زیریں) کو بتایا کہ مودی نے ٹرمپ سے ملاقات میں کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا تھا، کشمیر پر ثالثی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان 28جون کو جاپان کے شہر اوساکا میں جی 20-سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی ۔ راج ناتھ نے زور دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو بتایا کہ کشمیر پر ثالثی قبول کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website