counter easy hit

نقیب محسود ازخود نوٹس: سپریم کورٹ 27 جنوری کو سماعت کرے گی

سپریم کورٹ آف پاکستان نقیب اللہ محسود قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت 27 جنوری سے کراچی رجسٹری میں کرے گی۔عدالت نے سندھ کے آئی جی، ایڈووکیٹ جنرل اور راؤ انور کو عدالت میں پیش ہونےاور راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

Naqib mehsud self-notice: Supreme Court will hearing on January 27سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور راؤ انوار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بنچ میں شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مشکوک پولیس مقابلے میں نقیب اللہ کی ہلاکت کا از خود نوٹس لیا تھا۔

سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات بل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پتہ لگاہے راؤ انوار کمیٹی میں تشریف نہیں لارہے،یہ انسانی حقوق کا ایشو ہے ،اپنی حدود کا تعین خود کرتے ہیں،سپریم کورٹ کو دباؤ میں نہیں لایاجاسکتا۔ سپریم کورٹ نے پہلے کیس کی سماعت کے لیے کل 24 جنوری کا دن مقرر کیا تھا تاہم بعد میں عدالت نے اپنا نوٹس واپس لیتے ہوئے نیا نوٹس جاری کیا جس کےمطابق از خود نوٹس کی سماعت اب 27 جنوری کو کراچی رجسٹری میں ہوگی۔