counter easy hit

ننکانہ صاحب کے شہریوں کو ستمبر 2016ء تک صاف پانی کی فراہمی شروع ہوجائیگی،ڈاکٹر شذرہ منصب

Nankana Sahib citizens

Nankana Sahib citizens

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ننکانہ صاحب کے شہریوں کو ستمبر 2016ء تک صاف پانی کی فراہمی شروع ہوجائیگی1975ء میں بچھائے جانیوالا سیوریج سسٹم بوسیدہ ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے 26کروڑ روپے کے فنڈز کی منظور دیدی ڈاکٹر شذرہ منصب ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شذرہ منصب ایم این اے حلقہ NA 137نے گزشتہ روز اپنی رہائش گا ہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد محترم رائے منصب علی خاں ایم این اے مرحوم نے اپنی زندگی میں شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 2009ء میں 18کروڑ روپے کی کثیر رقم سے ایک منصوبہ اپر گوگیرہ نہر پر شروع کروایا جو کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پایا تکمیل تک نہ پہنچ سکا اور اس کیلئے مزید 5کروڑ روپے کی منظوری لیکر 23کروڑ روپے میں مکمل کروادیا گیا جوکہ ستمبر 2016ء تک باقاعدہ کام شروع کردے گا اور شہر بھرکے ہر فرد کو صاف پانی فراہم کیا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے وعدہ کے مطابق ننکانہ صاحب میں نئے سیوریج سسٹم کیلئے 26کروڑ روپے کی گرانٹ کا وعد ہ کیا جو کہ پورا کر دیا گیا ہے شہر بھر کا سیوریج سسٹم جو 1975ء میں بچھایا گیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب میں بچوں کیلئے ہسپتال کی تعمیر، سید والا میں نادرا آفس کی منظوری ، بڑا گھر میں ریسکیو 1122کے آپریشن سنٹر بھی قائم کردیا جائیگا اس موقع پر رائے رضوان کھرل ، رائے آصف ، رائے صفدر علی خاں ، رائے کرامت علی خاں بھی موجود تھے۔