counter easy hit

یوم پاکستان تقریبات کے سلسلہ میں محکمہ سپورٹس ننکانہ صاحب او ر سماجی تنظیم کاٹیج سپورٹس کے زیر اہتمام یوتھ میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا

Nankana Sahib

Nankana Sahib

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)یوم پاکستان تقریبات کے سلسلہ میں محکمہ سپورٹس ننکانہ صاحب او ر سماجی تنظیم کاٹیج سپورٹس کے زیر اہتمام یوتھ میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ،میراتھن ریس کچہری پھاٹک چوک سے شروع ہوئی اور محمد طاہر شہید چوک اختتام پذیر ہو ئی ،ریس میں عبد الرحمان نے پہلی ،نوید علی نے دوسری ،اسد علی نے تیسری ،نوید مسیح نے چوتھی اور ذیشان ارشد نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ،تحصیل سپورٹس آفیسر ننکانہ مقبول احمد ،کاٹیج سپورٹس کے جنرل سیکرٹری عامر جاوید اور قومی ٹی وی چینل کے رپورٹر جا وید احمد معاویہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے ۔