counter easy hit

ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املا ک بورڈ کی طرف سے زرعی اراضی پر عائد لگان میں کئی گنا اضافہ کرنے کے خلاف مزارعین سراپا احتجاج بن گئے

Nankana Sahib

Nankana Sahib

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املا ک بورڈ کی طرف سے زرعی اراضی پر عائد لگان میں کئی گنا اضافہ کرنے کے خلاف مزارعین سراپا احتجاج بن گئے ،چیئر مین صدیق الفاروق کے خلاف شدید نعرے بازی ،مزارعین کا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں خودسوزیوں کا اعلان ،مسلم لیگی ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل کا مزارعین کے ساتھ اظہار یکجہتی ،مسئلہ کو متعلقہ فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی ۔تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املا ک بورڈ کی زرعی اراضی کے پٹہ داروں نے فی ایکڑ لگان میں 40کلو گرام گندم سے اضافہ کر کے 15 ہزار روپے فی ایکڑ کرنے کے خلاف مزارعین سراپا احتجاج بن گئے ،نواحی گاؤں دھوڑ کوٹ میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن مزارعین متروکہ وقف املاک بورڈننکانہ صاحب رانا محمد ایوب ،چوہدری محمد ارشد، چوہدری محمد کاشف ، ملک علی احمد نول ،چوہدری آصف جاہ ایڈووکیٹس ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب میاں لیاقت علی رائے جہانگیر بھٹی چیئرمین یونین کونسل کوٹ حسین ، ملک ذولقرنین نول ،چیئرمین یونین کونسل یونین کونسل الیاس نگر، چیئرمین یونین کونسل رانا محمداظہر خاں ڈھیڑے دا واڑہ و دیگر چیئرمین محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈآف پاکستان صدیق الفارق اور محکمہ کے افسران اپنی عیش و عشر ت اور عیاشی کے لیے مزارعین کے بچوں کے منہ سے روٹی کا لقمہ چھیننے کے در پے ہیں ،ہم چیئرمین محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈآف پاکستان صدیق الفارق کے غیر قانونی احکامات کو نہیں مانتے ، اگر انہوں نے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے نہ چھوڑے اور ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ہم چیئرمین محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈآف پاکستان صدیق الفارق کے دفتر کو سیل اور ان کے گھر کا گھیراؤ کریں گے اجتماع میں سینکڑوں مزارعین نے شرکت کی اس موقعہ پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی انہوں نے کہا کہ 1989میں محترمہ بے نظیر نے ننکانہ صاحب کے مزارعین کے لیے فی ایکڑ 40کلو گندم کا لگان مقر ر کیا تھا جبکہ 2001میں پرویزمشرف کے دور حکومت اورپیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے رائے شاہجہان احمد خان بھٹی کی کاوش سے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید محمد آصف ہاشمی کے احکامات کے مطابق ہم اب تک باقاعدگی فی ایکڑ 40کلو گندم کی قیمت ادا کر رہے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ 11کنال کی پر آسائش بنگلہ میں رہنے والے چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے اپنی تنخواہ 5لاکھ سے15لاکھ رپے کرنے کا مطالبہ کر دیاہے اور اپنی عیاشی کے لیے اب چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر ان حکامات کے منسوخ کر کے 2001سے15ہزار روپے فی ایکڑ لگان عائد کر دیا ہے اور اب محکمہ اوقاف کے افسران نے غیر قانونی طور پر ہماری زمینوں کی پٹہ داری منسوخ کر کے رات کے اندھیرے میں نیلام کرنے کاسلسلہ شروع کر دیا ہے اور ننکانہ صاحب میں تعینات ایک پولس افسر نے سہیل انجم کے نام پر زمین الاٹ کرا لی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے خون پسینے سے بنجر زمینوں کو سینچ کرقابل کاشت بنایا ہے مقررین نے کہا کہ ہم کسی بھی غیر قانونی حکم کو نہیں مانیں گے اور اپنے بچوں کے منہ سے روٹی کا لقمہ چھینے کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنا نے اور غریب کش پالیسیوں کے خلاف جہاد کریں گے اس کے لیے ہم اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے اور ان کو اپنی من مانیاں نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ غریبوں کی فلاح و بہبود کا ادارہ ہے نہ کہ محکمہ کے افسران کی عیاشیوں کے لیے قائم کیا گیا ہے رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان نے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں محکمہ اوقاف کے مزارعین کے ساتھ ہوں اور انکے مفادات کے لیے ہر پلیٹ فارم پر تحفظ کروں گی۔