counter easy hit

ننکانہ صاحب میں دوسری بیٹی پیدا ہو نے پر خاوند کی بیوی کو قتل کرنے کی کوشش ،

Nankana Sahib,

Nankana Sahib,

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ننکانہ صاحب میں دوسری بیٹی پیدا ہو نے پر خاوند کی بیوی کو قتل کرنے کی کوشش ،پولیس اطلاع ملنے کے باوجود موقع پر نہ پہنچی ،خاتون جان بچانے کے لئے تھانہ پہنچ گئی ،متاثرہ خاتون کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ننکانہ صاحب کے محلہ جنم استھان کے رہائشی غلام مصطفی کی شادی چار سال قبل مدیحہ بی بی سے ہوئی تھی جس میں سے اس کی دو بیٹیاں پیدا ہو ئیں مدیحہ بی بی کے مطابق دوسری بیٹی کی پیدائش پر غلام مصطفیٰ نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر اسے قتل کرنے کی کوشش کی جسے اہل محلہ نے ناکام بنا دیا ،اہل محلہ کے مطابق انہوں نے واقعہ کی اطلاع 15 پر کی تاہم پولیس موقع پر نہ پہنچی جس پر وہ تھانہ سٹی ننکانہ صاحب گئے جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تاہم اس دوران ملزم فرار ہو چکے تھے جبکہ متاثرہ خاتون اپنی جان بچانے کے لئے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب پہنچ گئی،متاثرہ خاتون اور اس کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ خاتون کا خاوند غلام مصطفیٰ گورنمنٹ کالج شاہ کوٹ میں ملازم ہے ۔