counter easy hit

ننکانہ میں موٹر سائیکل چوری کی بڑ ھتی وارداتوں پر شہریوں کا اظہار تشویش

Nankana motorcycle

Nankana motorcycle

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)ننکانہ میں موٹر سائیکل چوری کی بڑ ھتی وارداتوں پر شہریوں کا اظہار تشویش ،گزشتہ روز اسامہ ایڈووکیٹ کی موٹر سائیکل چور لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام 7بجے ہاؤسنگ کالونی ننکانہ کے رہائشی اسامہ ایڈووکیٹ اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل نمبری ABK.2474 کھڑ ی کر کے پندرہ منٹ بعد باہر نکلا تاکہ موٹر سائیکل گھر کے اندر کھڑ ی کرسکے مگر اسی دوران نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کرکے لے جا چکے تھے یاد رہے کہ ڈی سی او آفس کے کلر ک رانا اسلم و دیگرننکانہ کے کئی افرد کی موٹر سائیکلیں ایک ماہ کے دوران شہر سے چووری ہونے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او رانا ایاز سلیم سے پولیس گشت بڑھانے کی اپیل کی ہے