counter easy hit

شرمیلا فاروقی نےوالد کے نام سڑک منسوب کردی، مختلف حلقوں کا احتجاج

Names Sharmila nyuald been attributed to street protest Negotiation

Names Sharmila nyuald been attributed to street protest Negotiation

کراچی میں معروف ٹی وی پروڈیوسر شہزاد خلیل کے نام سے منسوب سڑک کو سابق صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی نے اپنے والد کے نام سے منسوب کردیا ،جس پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

28 نومبر 1991 کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ممتاز پروڈیوسر شہزاد خلیل کی دوسری برسی کے موقع پر بلدیہ شرقی کراچی نے پی ٹی وی مرکز سے متصل سڑک کو ان کے نام سے منسوب کیا تھا۔

گزشتہ دِنوں سابق صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی نے اس سڑک کی استر کاری کرائی اور خاموشی سے نام تبدیل کرکے’فاروقی ایونیو‘ رکھ دیا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کا پرانا نام بحال کیا جائے۔

سینئر صحافی ڈاکٹر توصیف احمد خان نے بھی اسے غیر اخلاقی فعل قرار دیاہے۔ادبی اور سماجی حلقوں نے بھی شرمیلا فاروقی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے سڑک کو دوبارہ شہزاد خلیل کے نام سے منسوب کیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website