yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تمہارا نام لینے سے بڑا آرام ملتا ہے

Yes 2 Webmaster January 17, 2015 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:
Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

تحریر: ایم سرورصدیق
بھاٹی چوک کا ایک منظ۔ر میاں شہباز شریف ایک بڑی ریلی سے خطاب کررہے ہیں مسلم لیگی کارکن پرجوش اندا زمیں نعرے لگارہے تھے مک گیا تیرا شو مداری گو زرداری ،گو زرداری اس دوران میاں شہباز شریف نے زرداری کو بھاٹی چوک میں الٹا لٹکانے کا اعلان کرڈالا اور جوش ِ خطابت میں ڈائس الٹا دیا ورکر وں نے نعرے لگا لگا کر آسمان سرپر اٹھا لیا اب گڑھی خدا بخش کا ایک منظر۔۔ ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کے موقعہ پر ان کے دامادنے نام لئے بغیر میاں نواز شریف بارے کہا کچھ لوگوںنے جلاوطنی سے بھی کچھ نہیں سیکھا آمریت کے ساتھی جمہوریت کے لئے کچھ نہیں کرسکتے قربانیاں صرف بھٹو خاندان نے دی ہیں جمہوریت کیلئے کوئی قربانیاں دینا ہم سے سیکھے ۔۔۔ مستقبل میں وزارت ِ عظمیٰ کے امیدوار بلاول بھٹو زردری نے ایک جلسہ سے اپنے پرجوش خطاب میں کہا۔۔کاغذی شیر عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکتا یہ شیر نہیں گیڈرہے۔

ہمارے قومی رہنما ایسی باتیں کرکے در حقیقت اپنے کارکنوںکا لہو گرماتے رہتے ہیں کہ سیاست میں زندہ (IN رہنے کا سب سے تیز بہدف نسخہ یہی ہے لیکن حقیقتاً یہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور۔۔۔والی کہاوت کے مصداق ہے اب چنددن پہلے تیسری بار وزیر ِاعظم منتخب ہونے والے میاں نوازشریف کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ایک اور ملاقات ہوئی۔۔یعنی کھپے میاں صاحب۔۔ کھپے بے نظیر بھٹوکے میاں صاحب۔۔۔۔ سیاسی مبصرین موجودہ سیاسی صورت ِ حال کے تناظرمیں اس ملاقات کو اہم قرار دے رہے ہیں قومی امور،ملک کے داخلی و خارجی معاملات بالخصوص مشرف غداری کیس کے حوالے سے دونوںرہنمائوں میں بات چیت درحقیقت میثاق ِ جمہوریت کا ہی تسلسل سمجھا جا سکتاہے جس کا مرکزی خیال ہرقیمت پر جمہوریت کا تحفظ کرنا تھا ماضی میں بھی میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری کے مابین ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں یہ دونوں شخصیات وعدے وعید بھی کرتے رہے کئی بارمیاں صاحب نے آصف علی زرداری کو ان کے وعدے یاددلائے اور جواباً آصف علی زرداری ۔نے فرمایا۔۔”وعدے قرآن و حدیث نہیں ہوتے”۔۔اس پر کافی لے دے بھی ہوئی اس دوران کئی مرتبہ حالات اتنے ابترہوئے کہ سیاسی نجومیوں اورکئی سیاسی یتیموںنے برملا کہنا شروع کردیا زرداری حکومت اب گئی۔

اب گئی بلکہ کچھ اینکرپرسن روزانہ حکومت گراکر سوتے تھے ۔۔۔میاں نواز شریف چاہتے تو پیپلزپارٹی کی حکومت کو چلتا کرسکتے تھے لیکن انہوںنے ہر بار ایک ہی بات کہی مسلم لیگ ن کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت کریگی نہ زرداری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی ایسی کوئی بات ہوئی تو ہم جمہوریت کا ساتھ دیںگے اس جمہوریت کا مطلب ان دنوں زرداری حکومت کا تحفظ تھا۔شاید میاں نواز شریف کو خدشہ تھا اب غیر جمہوری قوتیں مستحکم ہوئیں تو پھر ان کی باری کبھی نہیں آسکے گی اور یہ بات جھوٹ نہیں تھی ۔ ہوشربا کرپشن،قیامت خیز مہنگائی، خوفناک حد تک لوڈ شیڈنگ،عدلیہ سے محاذ آرائی ، وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی اور دیگر مسائل کے باوجود آصف علی زرداری نے مفاہمتی سیاست کواس انداز سے پروان چڑھایا کہ پاکستان میں پہلی بار اپوزیشن مائنس ہوگئی اور تقریباًتمام اہم جماعتیں حکومت میں شامل ہوکر اس کی حلیف بن گئیں۔

دن رات لڑتے جھگڑتے رہتے ہو،پھربھی
تمہارا نام لینے سے بڑا آرام ملتا ہے
اس طرح میاں نواز شریف اور آصف زرداری میں لڑتے، جھگڑتے،بڑھکیں مارتے5سال پورے ہوگئے۔۔حالیہ عام انتخابات کے نتیجہ میں مسلم لیگ ن نے حکومت بنائی تو پہلے ہی دن آصف علی زرداری نے ٹھوک بجا کر کہامیاں نواز شریف!قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں لیکن کبھی کبھی باسی کڑی میں ابال آ جاتاہے دونوں رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں پھر دل ہی دل میں ہنستے ہیں اور شاید ٹیلی فونک رابطوں میں عوام کو بے وقوف بنانے پر قہقہے لگاتے ہوں۔

اب تیرا ذکر کریں گے نہ تجھے یادکبھی
ہاں مگر دل کے دھڑکنے پہ کسے قابو ہے
حالات بتاتے ہیں وزیر ِ اعظم میاں نوازشریف کی سابق صدر آصف علی زرداری سے تجدید ِ عہدکی خاطرہے ورنہ اپنے شیخ رشید تو بڑے عرصہ سے کہہ رہے ہیں میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جن کے درمیان اقتدار کے معاملے پر پارٹنر شپ ہے ۔۔۔جن کی سیاست اپنی اپنی لیکن مفادات ایک طرح کے ہیں۔ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کلپ کلپ کررہ گئے لیکن۔۔نوازشریف اور آصف علی زرداری کی پارٹنر شپ نہ توڑ سکے اب ایک دل جلے سیاستدان نے ردِ عمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے نوازشریف ،زرداری کے درمیان مفاہمت نظریہ ٔ ضرورت کے تحت تھی دونوںکے مابین مک مکا ہوگیاہے اس دل جلے کو خبر اب ہوئی ہے حالانکہ یہ بات تو برسوں پرانی ہے کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ مشرف کے معاملہ پر سابق صدر آصف علی زرداری نے میاں نوازشریف کوڈٹ جانے کا مشورہ دیاہے تاکہ آئندہ 5جولائی یا12اکتوبر کے واقعات دہرانے کی نوبت نہ آئے۔

ویسے توجمہوریت کے استحکام کیلئے ہر سیاستدان کو اپنا کردار فعال انداز سے ادا کرنے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ کرپشن، مہنگائی، لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات بھی ناگزیرہیں ہمیشہ کیلئے آمریت کی روک تھام، سد ِ باب اوراس کی وجوہات کا خاتمہ ضروری ہے ۔۔۔کسی غیرجمہوری اقدام کی حمایت نہ کرنے پر اتفاق ہی واحد حل ہے صرف اس ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام جمہوری قوتیں متحدہو جائیں تو جمہوریت کو لاحق خطرات ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دور ہو جائیں گے۔ عام انتخابات کا تسلسل، غیر جانبدانہ انتخابات کا انعقاد ، ووٹ کی حرمت پریقین، نتائج تسلیم کرنے کا حوصلہ ہی ایک بہترسیاسی فکرکو جنم دے سکتاہے ایک بات طے ہے جب تلک ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی پاکستان کے داخلی ، خارجی ،قومی اور علاقائی مسائل حل ہو ہی نہیں سکتے اگر جمہوریت کے لئے بیشتر سیاستدانوںکے یہ جذبات ہو جائیں تو بات بن سکتی ہے۔
یہ سچ ہے مجھے ان آنسوئوں سے ڈر نہیں لگتا
مگر پھر بھی شاید اس لئے رونے سے ڈرتاہوں
کہ ان آنکھوں میں تم رہتے ہو ،تم رہتے ہو
تمہارا ہونا میرا ہونا ہے اور میں تمہیں کھونے سے ڈرتا ہوں

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرورصدیق

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Chaudhry Nisar
Previous Post دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
Next Post عوام کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے اقدامات
Petrol

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.