counter easy hit

پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرنے والے بری کارکردگی کی وجہ سے عوام نے مسترد کیے ، شیخ نعمت اللہ

پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرنے والے بری کارکردگی کی وجہ سے عوام نے مسترد کیے ، شیخ نعمت اللہ
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے چیئرمین نعمت اللہ شیخ نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرنے والے لیگی اورپی پی راہنمائوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے اپنی بد ترین کارکردگی کے باعث بار بار عوام کے ہاتھوں مسترد ہوئے اب ان کے پاس جلسے جلوس اور ہرزہ سرائی کے سوا کچھ نہیں۔

دونوں بڑی جماعتیں ایوانوں میں شور مچا مچا کر تھک گئیں انہوں نے سازشوں کا گرائونڈ تیار کیا اور عوام کے حساس ذہنوں کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیلنے کے بعد اب عوامی جلسے جلوسوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ یہ لوگ مسترد شدہ ہیں اور کچھ بھی کرلیں مسترد شدہ ہی رہیں گے۔

بلاول زرداری عمران خان اور اس کی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے بھٹو خاندان کے نام سے نکل کر اپنی 10 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لائیں ۔ بلاول اورزرداری اپنے آباؤ اجداد کے نام پر شرمندگی محسوس کرکے سیاست کرنے کے بجائے بھٹو خاندان کے نام میں آج بھی چھپے بیٹھے ہیں ۔ لیگی قیادت پہلے اپنے اوپر لگے کرپشن اور ماڈل ٹائون میں قتل عام کےمقدمے نمٹائے ۔ پہلے اپنے کرتوتوں کا حساب دے پھر عوام کے سامنے آئے۔

Naimat ullah Sheikh, CHAIRMAN, PTI, FRANCE