counter easy hit

ملک بچانے کیلئے لیگی حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہے،نعمت اللہ

naimat ullah

naimat ullah

پیرس(نمائندہ خصوصی)(ن)لیگی حکومت کی پالیسیاں ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ہیں اگر ملک کو بچانا ہے تو (ن) لیگ کی کر پٹ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ وائس چیئرمین تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کر پشن ختم ہوجائے تو آئی ایم ایف جیسے اداروں کی غلامی بھی ختم ہو جائیگی ،پاکستان جمہو ری ملک ہے اسے بادشاہت کے انداز میں چلایا جا رہا ہے ،جب تک احتساب نہیں ہوگا وزیر اعظم پاناما لیکس کے معاملے میں مزید پھنسیں گے۔ تحر یک انصاف پاناما لیکس کے معاملے میں صرف انصاف اور احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے۔