counter easy hit

کوئی بہانہ ن لیگ کو احتساب سے نہیں بچا سکتا:نعمت اللہ

naimat ullah

naimat ullah

پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمرانوں نے ملک کو لاوارث چھوڑ دیا ہے کوئی بہانہ ن لیگ کو احتساب سے نہیں بچا سکتا،قوم سے جھوٹ بولنے والے حکمرانوں کا ٹھکانہ اقتدار نہیں جیل ہو ناچاہیے۔ایف بی آر نے سر مایہ داروں سے نہیں غر یبوں سے ٹیکس لینے کا ہدف پورا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ وائس چئیئرمین پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومتی ترقی اور خوشحالی کے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ملک میں بدتر ین لوڈشیڈ نگ حکمرانوں کی ناکامیوں کی تصد یق کر رہی ہے بد ترین لوڈ شیڈنگ سے عوام کے معمولات اور کاروبار زندگی تباہ ہو کر رہ گیا ہے ،اگر حکمران 200ارب روپے اورنج ٹرین کے بجائے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر خرچ کرتے تو اپوزیشن ضرور تحسین پیش کرتی۔