counter easy hit

نفیس زکریا ملائیشیا میں ہائی کمشنر، ڈاکٹر فیصل ترجمان دفترخارجہ مقرر

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے ڈاکٹرفیصل کو نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔

Nafees zakaria appointed High Commissioner in Malaysia, Dr. Faisal Spokesperson FOڈاکٹر فیصل کو نیا ترجمان دفترخارجہ مقرر کردیا گیا ہے جب کہ نفیس زکریا اب ملائیشیا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور بحثیت ترجمان وہ آج دفترخارجہ میں الوداعی بریفنگ دیں گے۔ ڈاکٹر فیصل اس سے قبل ڈی جی ساؤتھ ایشیا کے عہدے پر فائر تھے۔ نفیس ذکریا فارن سروس آف پاکستان کے افسر ہیں اور انہیں 4 جون 2016 کو دفتر خارجہ کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ وہ خارجہ امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور دفتر خارجہ کے سینئر افسران میں ان کا شمار ہوتا ہے۔