counter easy hit

نعیم منصفداد ہی میجر صاحب کا نعم البدل ہیں قیادت پر اعتماد ہے عوام علاقہ کے حق میں فیصلہ کریگی

Raja Tariq Jameel

Raja Tariq Jameel

مڈلینڈ برطانیہ (خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ جنرل سیکرٹری ساؤتھ ذون راجا طارق جمیل نے اخباری نمائندہ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ چڑھوئی کی عوام پیپلزپارٹی کے جعلی حکمرانوں سے بیزار ہو چکی ہے الیکشن سے پہلے ہی عوام مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے الیکشن میں بس قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

حلقہ ٤ چڑھوئی کی عوام اس کرپشن مافیا کے ہاتھوں مزید لٹ کر اپنا اور اپنے آنے والی نسل کو برباد ہوتے نہیں دیکھ سکتی اور نہ ہی ہم ان کرپٹ حکمرانوں کو نوجوان نسل کا مستقبل تباء کرنے کی اجازت دیں گے ۔ چڑھوئی سے تاریکیوں کو ختم کر کے رہیں گے ور عوام کو تمام بنیادی سہولیات جن سے یاسین نے محروم رکھا عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ بہت ہو چکا یاسین عوام کو بتائے کہ عوامی رابطہ کے لئے کتنی سڑکیں بنائی گئیں ، کتنے سکولز کی عمارات کو منہدم ہونے سے بچایا گیا ، انتظامیہ کو کسی نے آزاد کیا گیا کہ وہ ان حکمرانوں کے گھر کی لونڈی نہ بنی رہے ، کتنے جھوٹے مقدمات کو خارج کروایا گیا۔

عوام کو بجلی کی سہولیات کس قدر میسر کی گئیں ، کیا عوام کو پینے کا صاف پانی گھر گھر دستیاب کیا گیا ، صحت کے بنیادی مراکز میں کس قدر بہتری لائی گئی اور کیا ہر گھر کی رسائی ہسپتالوں تک ممکن بنائی گئی ۔ ان سب سوالوں کے جواب اس لئے نہیں دئے جا سکتے کہ ان میں سے ان حکمرانوں نے ایک بھی کام پر توجہ نہیں دی ان کی توجہ صرف اپنا ذاتی مفاد حاصل کرنا ہے اور عوامی مفاد کو جوتے کی نوک پر رکھنا ہے ان جعلی حکمرانوں نے سوائے اپنی برادری کے حلقہ کے کسی بھی فرد کا کام نہیں کروایا ۔ ابھی تو ان کو ان جھوٹے مقدمات کا بھی حساب دینا ہے جو انہوں نے اپنی کرسی بچانے کے لئے عوام نمائندوں پر قائم کر رکھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیادت اس سے بخوبی آگاہ ہو گی کے یاسین کی بھرپور کوشش ہے کے اس کے مقابلے میں ٹکٹ کسی ایسے مد مقابل کو دیا جائے جس کو وہ باآسانی زیر کر سکے اورہمارے ذرائع کے مطابق اس نے کچھ لوگوں کو یہ کام سہنپا ہوا ہے جو علاقہ میں اس کے مد مقابل کمزور حریف کے کے حق میں پروپگینڈا کرتے ہیں تا کہ ٹکٹ کمزور حریف کو ہی ملے۔

لیکن گراؤنڈ ریالٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے علم میں ہے کہ یاسین نما جعلی لیڈر اور کرپٹ مافیا کے سرغناہ کے لئے میجر منصفداد مرحوم سب سے بڑا چیلنج تھے لیکن اب ان کی غیر موجودگی میں نعیم منصفداد ہی کو عوام کے لئے بہتر سمجھتا ہوں کیونکہ ان میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو میجر صاحب میں موجود تھیں چڑھوئی کی عوام نعیم منصفداد میں میجر صاحب کو دیکھتے ہیں جنہوں نے کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اور حق کی خاطر ڈٹ جایا کرتے تھے ۔ نعیم منصفداد کو ہی چیئرمین صاحب کا نعم البدل سمجھتا ہوں۔

نعیم منصفداد جس طرح سے عوامی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں میں ان کو عوامی نمائندہ کے طور پر ابھرتا ہوا دیکھ رہا ہوں ۔ مجھے قیادت پر بھر پور اعتماد ہے کہ قیادت عوام علاقہ کے حق میں بہتر حکمت عملی اختیار کرے گی اور حقدار کو اس کا حق دے گی ۔