counter easy hit

نادیہ خان کی 17 سال بعد ٹی وی ڈراموں میں واپسی

کراچی جہاں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اب اسی شہر سے ڈرامہ سیریل کے ذریعے ٹیلی وژن پر واپسی کر رہی ہوں : ادکارہ

Nadia Khan returns to TV dramas after 17 years

Nadia Khan returns to TV dramas after 17 years

اسلام آباد: ٹی وی اداکارہ اور مارننگ شوز کی میزبان نادیہ خان 17 سال بعد پھر ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ نادیہ خان کا شمار مارننگ شوز کی مشہور میزبانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے برجستہ جملوں سے ٹیلی وژن شائقین کو بہت محظوظ کیا ، نادیہ خان اب 17 سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں ، تاہم ان کی واپسی بطور میزبان نہیں بلکہ اداکارہ ہو گی ، اس بات کا انکشاف نادیہ خان نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی جہاں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، اب اسی شہر سے میں 17 سال بعد ڈرامہ سیریل کے ذریعے ٹیلی وژن پر واپسی کر رہی ہوں ۔ تاہم ابھی تک اس ڈرامے کی کاسٹ اور نام کے بارے میں نہیں پتہ چل سکا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website