counter easy hit

کراچی :گلوکار ندیم جعفری سے مسلح افراد کی ڈکیتی ، مقدمہ درج

 Nadeem Jaffery, case

Nadeem Jaffery, case

ندیم جعفری گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے ، موٹرسائیکل سوار موبائل چھین کر لے گئے
کراچی (یس اُردو ) معروف گلوکار اور اداکار ندیم جعفری سے مسلح افراد کی لوٹ مار ، موبائل چھین کر فرار ہوگئے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ معروف گلوکار اور اداکار ندیم جعفری گلشن اقبال میں اپنے گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل پر دو افراد آئے اور ان سے اسلحے کے زور پر موبائل اور دیگر قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے ۔ ندیم جعفری نے اس واقعے کے خلاف گلشن اقبال تھانہ میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اسی حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ندیم جعفری سے موبائل چھیننے کی خبر درست ہے مگر ان کی گاڑی پر فائرنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ، ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ندیم جعفری سے لوٹ مار کرنے والے افراد کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔