counter easy hit

نیب نے سابق آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر کو کل طلب کر لیا

راولپنڈی: جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سابق آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر کو کل طلب کرلیا ہے، ابوبکر زرداری نے گرفتاری کے ڈر سے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ ابوبکر زرداری آصف زرداری کے انتہائی قریبی ہیں اور ان کے لیگل ایڈوائزر بھی ہیں۔ جنھیں طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ، نیب نے آصف زرداری کے قانونی مشیر ابوبکر کو کل طلب کرلیا ہے۔ ابوبکر زرداری بھی گرفتاری کے ڈر سے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ پہنچ گئے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا خدشہ ہے نیب پیشی میں گرفتار کر لے گا، نیب کو پیشی میں گرفتاری سے روکا جائے اور ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔درخواست میں کہا گیا گاڑیوں کی خریداری، جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگی کا الزام لگایا گیا، نیب نے 11 آرمڈ و ہیکلز منگوانے کا الزام لگایا ہے۔چیئرمین نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد کامران کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ یاد رہے گذشتہ روز جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزم سلیم فیصل آصف زرداری اور بلاول کے خلاف وعدہ معاف گوہ بن گیا تھا، فیصل سلیم نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو بیان دیا کہ پارک لین کی انتظامیہ کے حکم پر تمام کام کیے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری پارک لین کے 25، 25 فیصد پارٹنر ہیں۔ فیصل سلیم نے بتایا کہ انٹرنیشنل بزنس اینڈ شاپنگ سینٹر پلازہ کو اربوں کا قرضہ دیا گیا بعدازاں پلازہ کو نا دہندہ کرا کے قرضوں میں خرد برد کی گئی۔ نیب نے تین روز قبل پارک لین کی فرنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر اقبال خان نوری کو گرفتار کیا متذکرہ کمپنی آصف زرداری پارک لین کمپنی کے لئے کام کرتی تھی، ملزم پر کرپشن کے پیسوں میں ساڑھے 3 ارب کا اضافہ کرنے کا الزام تھا۔ خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کا کیس زیر سماعت ہے اور آصف زرداری نے 29 اپریل تک جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔