counter easy hit

اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس کیس، سماعت میں ساڑھے 12 بجے تک وقفہ

اسلام آباد: ملزم کب پیش ہوگا؟: جج احتساب عدالت کا استفسار، مکمل صحت یابی میں 3 سے 6 ہفتے لگیں گے: ضامن کا جواب

NAB reference case against Ishaq Dar, hearing interval till; 12:30 pmاحتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت، اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی عدالت میں پیش ہو گئے۔ جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کی۔ جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم عدالت میں کب پیش ہوگا جس پر ضامن نے جواب دیا کہ اسحاق ڈار کی مکمل صحتیابی میں 3 سے 6 ہفتے لگیں گے۔ جج محمد بشیر نے کہا کیا 3 ہفتے تو گزر نہیں چکے؟، 6 نومبر کو بھجوائی گئی میڈیکل رپورٹ میں 3 سے 6 ہفتے کا ذکر ہے۔ نیب کے تفیتشی افسر مقررہ وقت پر عدالت نہ پہنچ سکے جس پر عدالت نے سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دی۔ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ بھی جمع نہیں کرائی جا سکی۔ واضح رہے وزیرخزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔ گذشتہ سماعت پر انہیں حاضری کا آخری موقع دیا گیا تھا مگر وہ اس بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔