counter easy hit

نیب بلوچستان کی کارروائی ، پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین گرفتار

NAB Balochistan arrested

NAB Balochistan arrested

اشرف مگسی پر کروڑوں روپے کی کرپشن اور دوران سروس اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کئے گئے ہیں
کوئٹہ (یس اُردو) نیب بلوچستان کی کارروائیوں میں تیزی ، بلوچستان پیلک سروس کمیشن کے سابق چیرمین اشرف مگسی کو گرفتار کر لیا ، ان پر اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ قومی احتساب بیورو نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں سیکشن افسر کی تعیناتیوں میں بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو گرفتار کر لیا ۔ اشرف مگسی نے دوران تعیناتی اپنی دو بیٹیوں اور ایک ہیڈ مسٹریس کو جعلی ڈگری پر بھرتی کیا ۔ دوران تعیناتی اشرف مگسی نے سیکشن افسر کی تیرہ آسامیوں کیلئے تحریری اور زبانی امتحانات میں پہلی اور دوسری پوزیشنز پر اپنے صاحبزادے اور ڈپٹی ڈائریکٹر امتحانات کے بیٹے کو کامیاب قرار دیا تھا جبکہ ممبر کمیشن عنایت چنگیزی کے بیٹے اور دیگر بااثر شخصیات کے رشتہ داروں کو بھی امتحانات میں کامیاب کیا ۔ محمد اشرف مگسی کو 2012 میں بطور چیئرمین پبلک سروس کمیشن اپنے گھر کے افراد سمیت مختلف تعیناتیوں میں بے قاعدگیوں کے الزامات کے بناء پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے برطرف کیا تھا جس کے بعد نیب نے پیلک سروس کمیشن بلوچستان کا سارا ریکارڈ ضبط کر کے تحقیقات شروع کی اور ان تحقیقات کی بناء پر کارروائی کرتے ہوئے پیلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو گرفتار کر لیا