counter easy hit

نیب نے شہباز شریف کو گرفتا رکر لیا

لاہور (ویب ڈیسک) نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے موصول ہونےو الی نیب حکام نے صاف پانی اسکینڈل میں شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ شہباز شریف سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کو بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب ناقص میٹریل کی فراہمی پر فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نیب کی جانب سےطلبی پرپیش ہوئےتھے۔ شہباز شریف پر غیر قانونی ٹھیکوں پر گرفتا ر کیا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان اور ڈی جی نیب نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ۔ شہباز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے نیب حکام کی کوششیں کی جائیں گی ۔ نیب حکام نے شہاز کی گاڑی کو واپس بھجوا دیا جبکہ نیب ہیڈ کوارٹر کے با ہر پولیس کی بھاری نفری بلا لی گئی ہے ۔ نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ نے 4 ارب روپے کی کرپشن کی ہے ۔ واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو جمعہ کو طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں صاف پانی سکینڈل میں شہباز شریف کو جمعہ کی صبح 11 بجے طلب کیا تھا۔ وہ اس سے قبل صاف پانی کمپنی سکینڈل میں بھی نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔