counter easy hit

فروغ نعت کے سلسلے میں سالانہ تقریب جامع مسجد نور الاسلام دی ہیگ میں منعقد کی جائے گی، جاوید عظیمی

Naat Contest

Naat Contest

ہالینڈ (پ۔ر) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام فروغ نعت کے سلسلے میں بارہویں عظیم الشان روحانی، نورانی با برکت سالانہ تقریب آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت ۖ انشا اللہ بروز اتوار 15مئی کو جامع مسجد نور الاسلام دی ہیگ میں منعقد کی جائے گی۔

نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمی صاحب کی زیر صدارت ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان محترم جناب معظم احمد خان صاحب اعزازی مہمان معروف صحافی جناب عارف محمود کسانہ صاحب اورجناب سید اعجاز حیدر بخاری صاحب سابق کونسلر بلدیہ ڈنمارک ہونگے ۔مذکورہ نعتیہ مقابلے میں یورپ کے مختلف ممالک سوئزرلینڈ، سویڈن، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، اسپین ،اٹلی، آسٹریا، بلجیم اور ہالینڈ سے نعت خواں حضرات حصہ لے رہے ہیں۔

اس پروگرام کی نظامت سید علی جیلانی صاحب آف سوئزر لینڈ اپنے مخصوص انداز میں کرینگے جبکہ خصوصی خطاب حضرت علامہ افتخار علی چشتی صاحب فرماینگے۔