counter easy hit

این اے 122 ، سردار ایاز صادق کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست مسترد

NA-122, Sardar Ayaz

NA-122, Sardar Ayaz

ووٹوں کی منتقلی کے حوالے سے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے گئے ، سیکشن 103 اے اے کے تحت حلقے کا انتخاب کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا :الیکشن کمیشن
لاہور (یس اُردو) الیکشن کمیشن نے این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی آدھی بات مان لی ، انتخابی فہرستوں کا ریکارڈ حوالہ کرنے کا حکم ۔ انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی ۔ الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ ، این اے 122 میں سپیکر ایاز صادق کو ایک بار پھر ڈی سیٹ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد ، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے 19 جنوری کو پی ٹی آئی کے دو مطالبات پر دائر درخواستوں پر فیصلہ سنادیا ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 103اے اے کے تحت این اے 122 کا انتخاب کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا ، ووٹوں کی منتقلی کے حوالہ سے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے گئے جس پر کمیشن کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سمیت ہر الیکشن میں پی ٹی آئی کو (ن) لیگ سےشکست ہوئی ، کمیشن نے آرٹیکل19 اے کے تحت علیم خان کو 2015 کے ضمنی انتخاب میں استعمال ہونے والی انتخابی فہرستوں کی نقول ، نئے ووٹوں کے اندراج اور 2013 اور 2015 کی انتخابی فہرستوں میں فرق کا ریکارڈ علیم خان کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔