counter easy hit

این اے 120: پیپلزپارٹی سمیت 41 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط

لاہور: ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی امیدواروں کے سوا جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی سمیت کوئی بھی امیدوار 8 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کر پایا۔

NA 120: Captures the guarantees of 41 candidates including PPPلاہور کے حلقہ این اے 120میں جماعت اسلامی سمیت 41امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی امیدواروں کے سوا کوئی بھی امیدوار 8 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہیں کر پایا۔ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی امیدواروں کے سوا جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی سمیت تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔ ضمانت ضبطی کے لئے طے شدہ فارمولے کے مطابق کسی بھی حلقے میں کاسٹ ہونے والے مجموعی ووٹوں میں سے امیدوار کو 8 فیصد سے زیادہ ووٹ لینا ضروری ہوتا ہے جو امیدوار 8 فیصد تک ووٹ حاصل کرتا ہے اس کی بھی ضمانت ضبط ہو جاتی ہے۔