counter easy hit

میانمار کے جنوبی علاقے میں آگ کے باعث600 مکانات جل گئے

Myanmar's southern

Myanmar’s southern

ینگون…..میانمار کے جنوبی علاقے میں آگ لگنے کے باعث600 مکانات جل کر راکھ ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک بچہ موم بتی سے کھیل رہا تھا کہ گھر میں آگ لگ گئی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ارد گرد کے 600 مکانات کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر انجن کی عدم موجودگی پر علاقہ مکین نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے پمپ سے آگ بجھانے کی کوشش کی ، آگ لگنے سے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔متاثرین کو نزدیکی گاؤں میں منتقل کر کے طبی امداد دی جارہی ہے۔