counter easy hit

میانمارکو مسلمانوں پرمظالم ڈھانے کی سزا دی جائے گی، القاعدہ کا اعلان

ینگون:  القاعدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار کی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سزا دی جائے گی۔

Myanmar, Government, will, be,punished, on, cruel, activities, against, Muslimsسائٹ مانیٹرنگ گروپ کے مطابق القاعدہ کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے مظالم پر بیان جاری کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے روہنگیا مسلمان بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

القاعدہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے مسلمان بھائیوں کے ساتھ جو وحشیانہ برتاؤ کیا جارہا ہے اس کی سزا میانمار کو ضرور ملنی چاہیے، میانمار کی حکومت کو بھی مزہ چکھنا ہوگا۔

خیال رہے کہ 25 اگست سے میانمار کی ریاست راکھائن میں شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد سے برمی فورسز کے کریک ڈاؤن میں سیکڑوں روہنگیا مسلمان جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ کے قریب افراد بنگلا دیش ہجرت کرچکے ہیں۔