counter easy hit

مظفر گڑھ: شوہر کی دوسری شادی کی دھمکی، خاتون نے خودسوزی کر لی

Muzaffargarh: husband

Muzaffargarh: husband

شوہر کی دوسری شادی کی دھمکی پر خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی خاتون نے ملتان نشتر اسپتال میں دم توڑ دیا۔
مظفر گڑھ: (یس اُردو) تحصیل جتوئی میں شاہین بی بی کو اس کے خاوند نے جھگڑے کے بعد دوسری شادی کی دھمکی دی۔ خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا تاہم اس نے کوئی کارروائی نہ کی۔ خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔ خاتون کو فوری طور پر نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ شاہین بی بی کا خاوند آئے روز جھگڑتا رہتا تھا۔