counter easy hit

مظفر گڑھ: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق

Muzaffargarh: Fog crash kills 5

Muzaffargarh: Fog crash kills 5

مظفر گڑھ……مظفرگڑھ میں ڈیرہ غازی خان روڈ پر دھند کے باعث ٹریلر اور ایک موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد ملتان سے ڈی جی خان کی جانب جارہے تھے کہ دھند کے باعث نور کبڑا کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان سے گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور خاتون بھی شامل ہیں،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔