counter easy hit

مظفرگڑھ:خاتون کی ٹانگیں کاٹ دیں، ملزم گرفتار

Muzaffargarh cut the legs of a woman, arrested

Muzaffargarh cut the legs of a woman, arrested

مظفرگڑھ میں خاتون کی ٹانگیں کاٹنے کے واقعے میں نامزد ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہرسلطان میں رشتے کے معاملے پر خاتون شریفاں مائی اور ملزمان میں تنازع چل رہا تھا،دو روزقبل خاتون کو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کلہاڑی سے اسکی ٹانگیں کاٹ دیں اور آنکھیں نکالنے کی کوشش کی۔

واقعہ کے بعد خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتراسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔ڈی پی او ملک اویس احمد کےمطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے بنائی جانے والی خصوصی سی آئی اے ٹیم نے واقعہ کے نامزد ملزم رسول بخش کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاجبکہ مقدمہ میں نامزد دیگر8 ملزمان تاحال فرار ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website