counter easy hit

بھارت میں مسلمان اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں: عمران خان

Muslims in India feel insecure: Imran Khan

Muslims in India feel insecure: Imran Khan

 

امن کا پیغام بھارت پہنچا کر عمران خان وطن واپس پہنچ گئے ۔ کہتے ہیں دونوں ممالک میں کچھ لوگ امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ،۔ بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات بہت خوشگوار رہی ۔
لاہور: (یس اُردو) بھارت سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا پر بلوچستان میں مداخلت اور سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ اٹھایا اور بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر کا ہے۔ کپتان نے کہا کہ نریندر مودی سے ملاقات میں کہا کہ ایک دھماکہ ہوتا ہے اور بات چیت ختم ہو جاتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ پاک بھارت مسائل مذاکرت کی میز پر بیٹھ کر حل ہو سکتے ہیں۔ بھارت میں مسلمان اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے کہا کہ کرکٹ سیریز سے ٹینشن ختم ہو گی اسے ضرور ہونا چاہئے۔ کپتان نے یہ بھی کہا کہ ان کی امیدوں کے برعکس بھارت کا دورہ بڑا خوشگوار اور مثبت رہا۔عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان غربت تجارت کیوجہ سے ختم ہو سکتی ہے۔