counter easy hit

مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر امت یک زبان ہوگئی، شہباز شریف

MUSLIMS, ARE,UNITED, ON, ISSUE, OF, OCCUPIED, BAIT UL MAQDIS, SHEHBAZ SHARIEF , MEETING, TURKISH, PRIME MINISTER

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر امت نے یک زبان ہو کر امریکی فیصلے کی مخالفت کی، اس مسئلے پر ترک صدر کا کردار مثالی رہا ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے درمیان مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے داخلی دروازے کے باہر ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور گلے ملے، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترک وزیراعظم سےمسجد نبویﷺ کےمقدس ترین مقام پرملنےکی بہت خوشی ہوئی، پاکستان اورترکی برادر اسلامی ممالک ہیں، مقبوضہ بیت المقدس کےمسئلہ پرامت نےیک زبان ہوکرامریکی فیصلےکی مخالفت کی، مقبوضہ بیت المقدس کےمسئلےپرترک صدر رجب طیب اردوان کاکردارمثالی رہا ہے۔ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ اپنے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کی بہت مسرت ہوئی ہے، مسجد نبویﷺ میں ایک بزرگ خاتون نے شہباز شریف کو دیکھ کر کر پیار کیا، گلے لگایا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کے پیار اور محبت نےان کا دل چھو لیااور جس طرح خیر مقدم کیا وہ انتہائی خوش کن ہے ۔

شہباز شریف نے کہا مسجد نبویﷺ میں حاضری کی سعادت روحانی طور پر بہت اعلیٰ تجربہ رہا ہے، خداپاک ہمارے گناہ معاف کرے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website