counter easy hit

حجاب پہننے والی مسلم خاتون امریکی اولمپک دستے میں شامل

Muslim women

Muslim women

نیویارک…… کہا جاتا ہے کہ عزم پختہ اور ارادے غیر متزلزل ہوں تو منزل مل ہی جاتی ہے، ایسا ہی کچھ کارنامہ امریکی مسلم خاتون اتھلیٹ نے کر کے دکھایاہےاور حجاب پہننے والی مسلم خاتون ایتھلیٹ امریکی اولمپک دستے میں شامل ہو گئی ہیں۔
مسلم خاتون ایتھلیٹ ابتہاج محمدنے حجاب پہن کر اپنی شاندار کارگردگی سے منتظمین کو اولمپک کیلئے ان کومنتخب کرنے پر مجبور کردیاجسکے بعد وہ 2016 میں ریو ڈی جنیرو میں ہونیوالے اولمپک مقابلوں میں حجاب پہن کر حصہ لیں گی ،وہ پہلی امریکی خاتون ہوں گی جو حجاب پہن کراولمپکس میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔امریکی ریاست نیو جرسی کی سے تعلق رکھنے والی ابتہاج محمد کیلےت گزشتہ چند روزبہت سخت اور پرتجسس تھے جب انہوں نے اولمپک میں شامل ہونے کیلئے فائنل ٹیسٹ دیا۔ یونان کے شہر ایتھنز میں ہونیوالے اس فائنل ٹیسٹ میں انہیں اولمپک کے لیے منتخب کرلیا گیا جو ابتہاج کے لیے تاریخی لمحہ ثابت ہوا۔