counter easy hit

مسلم لیگ ن نے سینیٹ کی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

PML N

PML N

اسلام آباد (یس ڈیسک) مسلم لیگ ن نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

امیدواروں میں راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، مشاہد اللہ، ڈاکٹر آصف کرمانی، پروفیسر ساجد میر، چودھری تنویر، لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم، ڈاکٹر غوث نیازی، نجمہ حمید، کرن ڈار، سندھ سے تعلق رکھنے والے نہال ہاشمی کو پنجاب سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔

اسلام آباد سے راحیلہ مگسی، اقبال ظفر جھگڑا شامل ہیں، خیبر پختون خواہ سے جنرل ر صلاح الدین ترمذی، پیر صابر شاہ کورنگ امیدوار ہیں۔